سندھ حکومت اختیارات منتقل کرنے کو تیار نہیں، منعم ظفر

سندھ حکومت اختیارات منتقل کرنے کو تیار نہیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات و وسائل کی کمی کے باوجود عوامی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں۔۔۔

 اپنے علاقوں کی سڑکیں و گلیاں گل گلزار، کھیل کے میدانوں اور پارکوں کو آباد کررہے ہیں، ہم نے ٹاؤن کے بجٹ میں سے رقم بچا کر 78کروڑروپے 2005سے 2025تک کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کیے جو ہمارے ذمہ بھی نہیں تھے ،کم وسائل میں بھی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ٹاؤن یوسی 8میں ٹاؤن چیئرمین رضوان عبد السمیع اور یوسی چیئر مین جنید مکاتی کے ہمراہ 80ہزار اسکوائر فٹ پیور بلاک پر مشتمل نئی تعمیر شدہ سڑ ک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے پر تیار نہیں ،اس نے جو بھی بلدیاتی نظام بنایا ہے ہم اس کے ذریعے سے ہی اپنے ٹاؤن اور یوسی میں گلی، محلوں اور علاقوں کی حالت بہتر اور خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منعم ظفر نے کہا کہ جنید مکاتی مسلسل یوسی چیئر مین کی نشست پر کامیاب ہو رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور علاقہ مکینوں کا اعتماد انہیں حاصل ہے ۔جنید مکاتی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے گلیوں اور سڑکوں پر قیمتی، معیاری اور پائیدار پیور بلاک نصب کروائے ہیں، اہل محلہ گھروں کی طرح ان کی حفاظت کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں