حب ڈیم میں پانی کی سطح 332سے تجاوز کرگئی
کراچی(این این آئی)حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 9فٹ کا اضافہ ڈیم میں پانی کی سطح 332 سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں بارشوں سے گزشتہ روز سیلابی ریلے حب ڈیم میں داخل ہونا شروع ہوگئیں ہیں جس سے ایری گیشن حکام کے مطابق رات گئے تک حب ڈیم پانی کی سطح میں 9فٹ اضافہ ہوکر 332 سے تجاوز کرگئی ہے ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس سے کراچی اور حب کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔