ہاکس بے پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

ہاکس بے پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہاکس بے پر گزشتہ روز ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق گزشتہ روز بھی ایک نوجوان کی لاش نکالی گئی تھی، جبکہ ڈوبنے والے تیسرے نوجوان کو بچا لیا گیا تھا۔

جاں بحق ہونے ایک شخص کی شناخت 17 سالہ بلال کے نام سے کی گئی جبکہ 18 سالہ ذیشان کو سمندر سے ڈوبنے سے بچا لیا گیا جبکہ ایک نوجوان 20 سالہ شہاب سمندر میں ڈوبنے سے لاپتا ہوگیا تھا جسکی لاش بھی مل گئی۔ ہفتے کی دوپہر ناظم آباد کے رہائشی کچھ دوست پکنک منانے کے لیے ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 43 کے سامنے سمندر میں نہا رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ ان کے ساتھ پیش آیا تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں