پی سی بی کے خلاف درخواست دائر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں ڈیرہ مراد جمالی کے کرکٹر تیمور علی نے قومی کرکٹ ٹیم میں ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے سلیکشن نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ تیمور علی نے اس امتیازی سلوک کے خلاف پی سی بی میں سیکشن 37 کے تحت اپیل بھی دائر کی تھی مگر بورڈ نے تاحال اس اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔