شاہ ولی اللہ کی کتاب کی رونمائی جمعرات کو ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل ایونٹ کمیٹی آرٹس کونسل کے زیراہتمام معروف صحافی ، محقق، مصنف شاہ ولی اللہ جنیدی کی نئی تحقیقی کتاب ’’کراچی کے غیر مسلم کرکٹرز کی تقریب رونمائی۔۔۔
جمعرات کی شام 7بجے حسینہ معین ہال آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگی۔تقریب کی صدارت سابق ڈائریکٹر قائداعظم اکادمی خواجہ رضی حیدر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی صدر آرٹس کونسل احمد شاہ ہوں گے ۔دیگر مہمانوں میں بین الاقوامی کرکٹ مبصر قمر احمد،سابق کپتان کرکٹ ٹیم معین خان ، سینئر صحافی سہیل دانش ، مصنف اقبال الرحمان مانڈویا شامل ہیں ۔تقریب کی نظامت اقبال لطیف چیئرمین اسپیشل ایونٹ کمیٹی وشکیل احمد خان ڈائریکٹر آرٹس کونسل کریں گے ۔