یوسی 6میٹروول میں نئی اسٹارم واٹر ڈرین لائن کی تنصیب

یوسی 6میٹروول میں نئی  اسٹارم واٹر ڈرین لائن کی تنصیب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور ہر ممکن طریقے سے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔

 ہم وہ منصوبے بھی مکمل کر رہے ہیں جو دراصل دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 6 میٹروول 3 بلاک 2 میں نئی اسٹارم واٹر ڈرین لائن کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایکسی این بی اینڈ آر راشد فیاض نے چیئرمین کو منصوبے کی تفصیلات اور کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔وائس چیئرمین محمد عادل نے کہا کہ نئی لائن کی تنصیب سے نکاسی آب کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور برسات کے دنوں میں عوام کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں