کمشنر کے سڑکوں کی مرمت کیلئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات

کمشنر کے سڑکوں کی مرمت کیلئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سیدحسن نقوی نے بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وہ پیر کو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کا جائزہ لے رہے تھے ۔

 انھوں نے ضلع جنوبی، شرقی اور ملیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں کی حالت دیکھی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ متعلقہ افسران کے رابطہ سے جو سڑکیں بارش کی وجہ سے ٹوٹ گئی یا ان میں گڑھے پڑ گئے ہیں ان کی مرمت کے لئے ترجیحی اقداما ت کریں۔ یقینی بنائیں کہ یہ گڑھے حادثات کا سبب نہ بنیں اور اور ٹریفک اور شہریوں کو تکلیف نہ ہو ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر سے کہا کہ وہ جہانگیر روڈ کی مر مت کا کام اگلے چوبیس گھنٹے میں شروع کرنے کے اقدامات کرے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو، ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضل زیدی ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں