مرکزی مسلم لیگ کا کارکنان کو الرٹ رہنے کا حکم

 مرکزی مسلم لیگ کا کارکنان کو الرٹ رہنے کا حکم

کراچی (این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان نے 27 اگست سے بارشوں کے نئے اسپیل کے آغاز سے قبل مرکزی مسلم لیگ کراچی کے کارکنان و رضاکاران کو الرٹ رہنے کا حکم جا ری کر دیا۔

 انہوں نے کارکنان کیلئے اپنے جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ گزشتہ بارش کے اسپیل میں حکومتی عدم توجہی اور بارشوں کی پیشگی کے نظر کیے گئے اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے جسکی وجہ سے راہگیروں سمیت گھروں میں موجود لوگوں کو بھی شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کارکنان کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود دفاتر اور مساجد کو شیلٹر ہوم میں بدلنے کی تلقین کی اور کہا کہ لوگوں کو ریلیف کیلئے کوتاہی نہ برتی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں