انڈس موٹر کمپنی کی قومی پرچم جمع کرنے کی مہم

انڈس موٹر کمپنی کی قومی پرچم جمع کرنے کی مہم

کراچی(سٹی ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنے فلیگ شپ سی ایس آر پروگرام، کنسرن بیونڈ کارز کے تحت جشن آزادی کے بعد زمین پر گری ہوی جھنڈیاں(قومی پرچم) جمع کرنے کی مہم کا آٹھواں ایڈیشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

 ہر سال جشن ختم ہونے کے بعد پرچم سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بکھرے ، میلے اور پامال حالت میں نظر آتے ہیں، جس سے قومی پرچم کی حرمت مجروح ہوتی ہے ۔ اس سال 50 سے زائد رضاکاروں نے کراچی کے پانچ مخصوص راستوں پر جاکر پرچموں کو احترام کے ساتھ جمع کیا۔ اس موقع پر آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو، جناب علی اصغر جمالی نے کہا کہ یہ اقدام ہماری اجتماعی حب الوطنی اور قومی علامتوں کے احترام کا مظہر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں