گورنرہاؤس میں میلاد کی محافل ہوں گی،کامران ٹیسوری

گورنرہاؤس میں میلاد کی محافل ہوں گی،کامران ٹیسوری

کراچی (این این آئی)گونرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 1500ویں جشن ولادت پر ٹکٹ اور سکہ کے اجراء کے گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیراعظم کو خط بھی لکھوں گا۔

 امسال بھی گورنرہاؤس میں یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک روزانہ محفل نعت ، قوالی کی محافل منعقد ہوں گی جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام ، نعت خوان او ر قوال شرکت کریں گے ۔ 12ربیع الاول کی تمام محافل کے اخراجات اپنی جیب سے کروں گا۔ ربیع الاول کی محافل کے ضمن میں ڈیجیٹل اسٹیج بنادیا گیاہے ۔ 12ربیع الاول کے روز خواتین کے لئے بھی محافل ہوں گی۔ محفل نعت ، قوالی ہوگی جس میں عوام کے لئے گورنرہاؤس کے دروازے کھلے ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام کے ہمراہ ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا بشیر فاروق، مفتی نعمان نعیمی، مولانا شفیع اکاڑوی، ڈاکٹر صدیق راٹھور، مولانا اکبر درس، مولانا حبیب عطاری سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے ۔ علمائے کرام نے 12ربیع الاول کے انتظامات کے حوالہ سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔گورنر سندھ نے علمائے کرام کو مکمل تعاون اور سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مزید کہا کہ حضورؐ کی ولادت کی خوشی امت کو محبت ، اخوت اور امن کا پیغا م دیتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں