جشنِ میلاد النبیؐ اور اتحاد بین المسلمین کانفرنس، معروف شخصیات شریک

 جشنِ میلاد النبیؐ اور اتحاد بین المسلمین کانفرنس، معروف شخصیات شریک

کراچی (سٹی ڈیسک)محفل مرتضیٰ میں عید میلاد النبی ؐ اور امام جعفر صادق ؑ کی نسبت سے اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔یہ 33واں سالانہ پروگرام تھا، جس کی میزبانی معروف اینکر پرسن شاہد بدامی اور۔۔۔

 نعت خواں و اینکر وسیم بدامی نے کی۔محفل کا آغاز قاری ذیشان احمد کی تلاوت کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شبیہ الرضا جعفری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ معروف نعت خواں رعنا عبدالباسط سہروردی نے بھی بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر معروف ذاکر مولانا وصی حیدر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی اور اتحاد بین المسلمین کی اہمیت اجاگر کی۔پروگرام کے اختتام پر شرکا ء نے درود و سلام پیش کرکے محفل کو اختتامی لمحات تک روحانیت سے بھرپور رکھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں