بجلی پانی کی عدم فراہمی پرشہریوں کا احتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالا پل پر بجلی پانی کی عدم فراہمی کے ستائے شہریوں کا احتجاج، ڈیفنس کورنگی روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
بجلی کی اٹھارہ گھنٹے سے زائد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف کالا پل ہزارہ کالونی و چنیسر گوٹھ کے مکینوں نے احتجاج کیا احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کے بعد سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال کرادی۔