سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سنگین وارداتوں میں ملوث 11 ملزمان پکڑے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیف سٹی پروجیکٹ کے فیشل ریکگنیشن کیمروں کی مدد سے سندھ پولیس نے 20 اکتوبر سے 6 نومبر کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 11 مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔۔
ڈی جی سیف سٹی پراجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق جدید فیشل ریکگنیشن سسٹم کی بدولت سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں شرافی گوٹھ تھانے کے دہشت گردی اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں مفرور عبدالعظیم، نبی بخش اور گارڈن تھانوں کے اغوا و ڈکیتی کیسز میں مطلوب سید سجاد ، چیکنگ کے دوران ایف آر سسٹم سے شناخت ہونے والا عبدالمنان شامل ہے ۔ کھوکھراپار کے فائرنگ کیس کا مفرور ملزم علی عباس، بغدادی تھانے کے انسداد دہشتگردی مقدمے میں نامزد اطہر حسین، شاہ فیصل کے منشیات کیس کا ملزم شوکت علی اور جمشید کوارٹرز کے چوری میں مطلوب واجد خان بھی پکڑے گئے ۔