منشیات فروش پکڑا گیا 520گرام چرس برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ملزم کی شناخت سلطان نصیر خان عرف کھانو ولد مکرم خان کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ادھر فرئیر پولیس نے ایک مفرور ملزم محمد محسن ولد محمد اقبال نور کو گرفتار کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 190/2023 بجرم دفعہ 381-A تھانہ فرئیر میں درج ہے ۔ دوسری کارروائی میں فرئیر پولیس نے موٹر سائیکل چور فرحان ولد نیک محمد کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک چوری شدہ یونیک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔