کے الیکٹرک کا متعدد مقامات پر سہولت کیمپس کا انعقاد

کے الیکٹرک کا متعدد مقامات پر سہولت کیمپس کا انعقاد

کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے اپنے دائرہ کار کے علاقوں میں 8 سہولت کیمپ اور کھلی کچہریاں لگائیں۔ یہ کیمپس نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلستانِ جوہر 1 اور 2، کلفٹن، ملیر، سائٹ انڈسٹریل مینجمنٹ زون اور اوتھل میں لگائے گئے۔

 جہاں صارفین کو بل کی ادائیگی، میٹر کی شکایات اور دیگر خدمات فراہم کی گئیں۔ مجموعی طور پر 2500 سے زائد صارفین نے ان کیمپوں کا رُخ کیا، جو کمیونٹی انگیجمنٹ اور قابل رسائی خدمات کی فراہمی پر کے الیکٹرک کے مسلسل توجہ کو اجاگر کرتی ہے ۔چیف ڈسٹری بیوشن اور مارکومز آفیسر سعدیہ دادا نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے لیے ایک زیادہ مربوط، جامع، اور کسٹمر-فرسٹ انرجی ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے پُرعزم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں