چھت اور سیڑھیوں سے گر کر خاتون سمیت 2جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں ہونڈا کمپنی کے قریب ایک مزدور کام کے دوران چھت سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 35 سالہ ذیشان ولد منظور علی کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب ملیر کھوکھراپار مدینہ کالونی جھنڈا چوک کے قریب ایک خاتون گھر میں سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئیں۔ متوفیہ کی شناخت زیتون زوجہ عبدالرزاق عمر 60 سال کے نام سے ہوئی۔