صوبائی محتسب اور ٹرانسپیرنسی میں مفاہمت

صوبائی محتسب اور ٹرانسپیرنسی میں مفاہمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے درمیان عوام کو بہتر، مفت اور فوری انصاف کی فراہمی سے متعلق مفاہمتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔

 صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین جسٹس(ر )ضیاء پرویز نے معاہدے پر دستخط کیے ۔اس موقع پر سیکریٹری صوبائی محتسب منصور عباس رضوی، رجسٹرار مسعود عشرت، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن امداد حسین صدیقی، کنسلٹنٹ آئی ٹی اکمل نسیم و دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں