گھریلو ناچاقی پر ملیربرہانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، پولیس کی تحقیقات جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر سٹی کے علاقے برہانی ٹاؤن کے ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبد الخالق پیر زادہ کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے جبکہ۔۔۔
شوہر کی شناخت ذیشان ولد ہارون کے نام سے ہوئی ہے ۔ابتدائی معائنے میں شوہر زیشان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، جبکہ بیوی ثناء کی لاش زمین پر پڑی تھی۔ بظاہر شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ ذیشان نے پہلے اپنی بیوی کو قتل کیا اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔پڑوسیوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان آئے روز ناچاقی رہتی تھی، دونوں نے چند برس قبل پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے