پی آئی ڈی کے تحت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سیمینار

پی آئی ڈی کے تحت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سیمینار

زوفین ابراہیم اور ڈاکٹر عامر عالمگیر نے تحقیقی نکات پیش کیے ،ارم تنویر کابھی خطاب

کراچی (سٹی ڈیسک) پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے میڈیا سیل برائے انسدادِ پرتشدد انتہاپسندی (CVE) کے زیرِ اہتمام آئی بی اے جامعہ کراچی میں ایک سیمینار بعنوان ’’ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی سماجی تقسیم اور اس کا انتہاپسندی سے تعلق‘‘ منعقد ہوا جس میں ماحولیاتی تبدیلی، سماجی عدمِ مساوات اور پرتشدد انتہاپسندی کے باہمی تعلق پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پینل میں آئی بی اے کی فیکلٹی ممبر اور سینئر ماحولیاتی صحافی زوفین ابراہیم اور جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر عالمگیر شامل تھے جنہوں نے تحقیق پر مبنی نکات پیش کیے ۔ڈاکٹر عامر عالمگیر نے کہا کہ جب شہری گھروں کو لوٹتے ہیں تو وہاں پانی، بجلی یا گیس دستیاب نہیں ہوتی۔ حکومت بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کرتی، اس سے مایوسی اور ذہنی دباؤ بڑھتا ہے جو بعض اوقات خودکشی یا پرتشدد رجحانات میں بدل جاتا ہے ۔ زوفین ابراہیم نے کہا کہ مسئلے کی جڑ حکومت کا تاخیر سے ردعمل ہے ۔ ڈی جی پی آئی ڈی کراچی ارم تنویر نے کہا کہ ضروری ہے کہ حکومت میں موسمیاتی اور داخلہ امور کی وزارتوں کے درمیان موثر رابطہ قائم کیا جائے تاکہ مربوط پالیسی اپنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں