جماعت اسلامی کے اجتماع عام کیلئے قافلہ آج روانہ ہوگا

جماعت اسلامی کے اجتماع عام  کیلئے قافلہ آج روانہ ہوگا

کراچی(این این آئی)جماعت اسلامی کے کُل پاکستان اجتماع عام منعقدہ 21تا23نومبر مینارپاکستان لاہور کی تیاریوں اور اس میں شہریوں و دیگر طبقات سے وابستہ افراد کو شرکت کی دعوت دینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

 اس سلسلے میں شہر بھر میں کیمپس لگادیے گئے ہیں ،جہاں جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران عوام کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں اور ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔اجتماع عام کے شرکاء کے قافلوں کی روانگی کا باقاعدہ آغاز پیرآج سے ہوگا ۔ہزاروں مردوخواتین مختلف ٹرینوں ،بسوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے ۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان موٹر سائیکل سواروں اور دیگر قافلوں کو رخصت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں