خاتون کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کی ہدایت کردی۔۔۔
مقدمے کی سماعت میں عدالت کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی جبکہ ملزم زونیب متاثرہ خاتون کو ہراساں کر رہا ہے ۔ سماعت کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ خاتون ایس پی ماجدہ ہالی پوٹہ اور سب انسپکٹر ریحان کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ مفرور ملزم زونیب کی گرفتاری کے لیے مہلت دی جائے ۔درخواست میں مؤقف تھا کہ ملزمان نے خاتون کو ٹیپو سلطان کے علاقے میں بلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ عدالت نے مزید پیش رفت طلب کرلی۔