عباسی شہید اسپتال میں نوزائید انتہائی نگہداشت یونٹ کا افتتاح
کراچی (این این آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے عباسی شہید اسپتال کے اطراف سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور پیور بلاکس کی تنصیب سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور عباسی شہید اسپتال کے نوزائید انتہائی نگہداشت یونٹ کی نئی سہولت کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سردار خان، عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ اور کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار موجود تھے ۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے اسپتالوں کے اطراف بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جا رہی ہے ، جب کہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی مکمل ہونے کے بعد اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی، عباسی شہید اسپتال میں پیڈیٹرک سہولتوں کی بہتری شہریوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے ۔