محراب پور:دیوروں کیخلاف پریس کانفرنس کرنیوالی بیوہ کی پراسرار موت

محراب پور:دیوروں کیخلاف پریس کانفرنس کرنیوالی بیوہ کی پراسرار موت

محراب پور(نمائندہ دنیا)دیوروں کیخلاف پریس کانفرنس کرنے والی بیوہ اچانک انتقال کرگئی، پراسرار موت معمہ بن گئی، کچھ عرصہ پہلے دیوروں کے خلاف پریس کانفرنس کرکے خاتون نے پولیس سے تحفظ مانگا تھا۔۔۔

 بھنگو بہن کی رہائشی بیوہ مسمات بشیراں کی اچانک موت پولیس کے لئے چیلنج بن گئی، مرحومہ نے کچھ روز قبل پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کو بتایا تھا کہ شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد دیوروں نے اسے گھر سے نکال کر ملکیت پر قبضہ کرلیا ہے ، اسے جان کا خطرہ ہے ، پولیس تحفظ فراہم کرے ، آج خاتون کی موت اور خاموشی سے تدفین سے علاقے میں قتل کی قیاس آرائیاں پھیلی ہوئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں