آرپی اوکی پولیس لائنز میں یاد گار شہدا پر حاضری
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آرپی اوخرم شہزاد حیدر وڑائچ کی اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ یاد گار شہدا پر حاضری ، شہدا کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
خرم شہزاد نے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر سردارغیاث گل خاں اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ شہداکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آر پی او خرم شہزاد نے کہا سٹی پولیس گوجرانوالہ 103شہدا کی وارث ہے اورہمارے شہدا جنہوں نے اپنے آج کو قوم کے کل پر قربان کرکے فرض شناسی کی عظیم تاریخ رقم کی ہے ۔ ہم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔