مثبت سرگرمیوں کافروغ ترجیحات میں شامل :ڈی سی

مثبت سرگرمیوں کافروغ ترجیحات میں شامل :ڈی سی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے فیڈرل سائنس کالج واپڈا ٹاؤن میں سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

طلبا و طالبات نے ڈسپلن، جوش و خروش اور بہترین کھیل روح کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں دوڑ، لانگ جمپ، شاٹ پٹ، فٹبال، کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور ٹیبل ٹینس سمیت دیگر کھیل شامل تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے کہا حکومت کے ویژن کھیلتا ابھرتا پنجاب کے تحت نوجوانوں میں مثبت اور سرگرمیوں کافروغ نا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ طلبہ کا تعلیم کے ساتھ ساتھ صحتمند سرگرمیوں میں شرکت کرنا بھی ضروری ہے ۔ کھیل نا صرف جسمانی صحت بلکہ کردار سازی اور ٹیم ورک کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر واپڈا ٹائون انتظامیہ، کالج پرنسپل، منتظمین، اساتذہ اور کوچنگ سٹاف کو مبارکبادی اور کہا ایسے پروگرام نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے منتظمین اور مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں انعامات، میڈلز، ٹرافیز اور شیلڈز تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں