شیلٹر ہوم میں خواتین کے حقوق،تشدد سے بچاؤپرتقریب
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے شیلٹر ہوم میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور تشدد سے بچاؤ کے حوالے سے جاری 16 روزہ آگاہی مہم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
ایم این اے شازیہ فرید ،ڈائریکٹر سوشل اینڈ بیت المال گوجرانوالہ ڈویژن ویلفیئر ارشاد وحید ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم سمیرا اقبال ،ڈسٹرکٹ وویمن پروٹیکشن اتھارٹی/اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہدہ وارث ،انچارج ویمن انکلیو مس طیبہ ،علی گوندل، سائیکالوجیسٹ اور میڈیکل آفیسر کے علاؤہ دیگر خواتین اورافسراس موقع پر موجود تھے ۔ خواتین کو حقوق بارے آگاہی دی گئی۔ کمشنر نوید حیدر نے خطاب میں کہا خود آگہی خواتین کو نا صرف بااختیار بناتی ہے بلکہ انہیں اپنے مستقبل کے بہتر فیصلے کرنے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ شازیہ فرید نے خطاب کرتے کہا حکومت پنجاب خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے اورانکی بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ارشاد وحیداورمس طیبہ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں خواتین اور بچوں میں گرم ملبوسات اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔