گورنر نے خواجہ فاروق کو خدمات پر ایوارڈ دیا

گورنر نے خواجہ فاروق کو خدمات پر ایوارڈ دیا

راہوالی( نامہ نگار)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی طرف سے گورنر ہاؤس منعقدہ تقریب میں ممتاز کشمیری رہنما سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ اوورسیز پاکستانی صحافی خواجہ فاروق کو سیاسی سماجی اور صحافتی خدمات پر تعریفی سند اور بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب کی میزبانی اور صدارت کے فرائض سمال بزنس فورم نیویارک کے صدر اوورسیز پاکستانی عملدار حسین شاہ نے ادا کیے ۔ اوورسیز پاکستانی امریکن بزنس مینز سمیت دیگر شعبوں میں شاندار خدمات انجام دینے والی شخصیات کو بھی اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں