قتل،اقدام قتل کے 2 مجرموں کوسزائے موت، دیت ادا کرنیکا حکم

قتل،اقدام قتل کے 2 مجرموں کوسزائے موت، دیت ادا کرنیکا حکم

کنڈیارو، پڈعیدن، محراب پور ، سانگھڑ (نمائندگان دنیا) کنڈیارو میں ایڈیشنل سیشن جج علم الدین جانوری نے بھابھی کے قتل کے مقدمے میں ملزم غلام ربانی اعوان کو سزائے موت سنا دی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم پر 30 سالہ نورجہاں کو بے دردی سے قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا۔ نورجہاں کے قتل کا مقدمہ لاکھا روڈ تھانے میں مقتولہ کے والد شیر محمد کلہوڑو کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں خاتون کے شوہر جاوید اور دیور غلام ربانی اعوان کو نامزد کیا گیا تھا۔ دونوں ملزم گرفتار کرلیے گئے تھے جبکہ دیور غلام ربانی نے عدالت میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔ واقعہ رواں سال مارچ میں گاؤں خدابخش اعوان میں پیش آیا تھا، مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی۔دوسری جانب سانگھڑ کی سیشن ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے قتل خطا کے مقدمے میں مرکزی ملزم امداد علی ملوکھانی کو جرم ثابت ہونے پر 98 لاکھ 28 ہزار 622 روپے دیت ادا کرنے اور جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔جبکہ مقدمے میں نامزد 5 ملزموں کو بری کر دیا گیا۔ مقدمہ 2021 میں جھول تھانے میں درج ہوا تھا جس میں 6 افراد پر مسمات کائنات کو جلا کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں