میرپورخاص :آفر آرڈر نہ ملنے کیخلاف ٹیسٹ پاس امیدواروں کا احتجاج

میرپورخاص :آفر آرڈر نہ ملنے کیخلاف ٹیسٹ پاس امیدواروں کا احتجاج

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) سندھ پولیس میرپورخاص SPD 1 2024 کے ٹیسٹ پاس درجنوں امیدوار آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج، شدید نعرے بازی کی۔

 انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سمیت آئی جی سے فوری نوٹس لے کر پولیس میں نئی بھرتیوں سے پہلے 2024 کے ٹیسٹ پاس ویٹنگ امیدواروں کو نوکریاں دینے کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے ٹیسٹ پاس امیدوار زوہیب خاصخیلی، عمیر احمد بھرگڑی، اعجاز علی مری اور مظفر علی جوکھیو کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور ہمیں ہمارے آفر لیٹر نہیں دے رہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں فوری طور پر آفر لیٹر نہیں دئیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں