ملزمان اور مقتول کے ورثا میں صلح ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو شادی سے ایک دن قبل نوجوان اسامہ کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
عدالت نے ملزمان اور مقتول کے ورثا کے درمیان ہونے والا صلح نامہ منظور کرتے ہوئے گرفتار پانچوں ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔ دوران سماعت مقتول اسامہ کے اہلخانہ اور ملزمان کے درمیان باقاعدہ صلح نامہ عدالت میں پیش کیا گیا، جسے فریقین کے اتفاقِ رائے سے عدالت نے قبول کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق مقتول اسامہ کو عوامی کالونی میں شادی سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا۔