اسٹیل مل سے لوہا تانبہ چوری کرنے والے 4ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل مل سے لوہا تانبہ و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی، شہزاد، عامر اور جنید کے نام سے ہوئی۔پولیس نے دوران کارروائی گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ کاپر وائرز برآمد کیں۔گرفتار ملزمان چوری شدہ سامان کو مختلف خفیہ جگہوں میں فروخت کرتے تھے ۔