ڈاکو نے طوطے کے بہانے گھر میں گھس کر 7سالہ بچی کو لوٹ لیا

ڈاکو نے طوطے کے بہانے گھر میں گھس کر 7سالہ بچی کو لوٹ لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلستان جوہر میں ڈاکو نے طوطے کے بہانے گھر میں گھس کر 7 سالہ بچی کو لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکو نے گھر کی بیل بجائی بچی کے باہر آنے پر کہا کہ میرا طوطا گیلری میں آگیا ہے ۔ڈاکو طوطا تلاش کرنے کے بہانے فلیٹ میں داخل ہوا اور پہلے بچی سے موبائل چھینا اور دوسرا موبائل بیڈ سے اٹھا لیا۔بچی کی والدہ اندر آئیں تو ملزم دروازے سے باآسانی فرار ہوگیا۔اہلخانہ کی جانب سے گلستان جوہر پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو بھی گلستان جوہر کے اپارٹمنٹ میں نوجوان لڑکا آیا اور بزرگ شہری سے کہا کہ اس کا طوطا فلیٹ کی گیلری میں آگیا ہے جسے وہ پکڑنا چاہتا ہے ۔اجازت ملنے پر وہ گیلری کی طرف گیا تو وہاں طوطا نہیں تھا۔ نوجوان بزرگ شہری کو گیلری کے اوپر کی جانب متوجہ کرکے موبائل فون لے اڑا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں