انسداد پولیومہم15دسمبر سے شروع ہوگی

انسداد پولیومہم15دسمبر سے شروع ہوگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں 15 دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی، 21 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔

کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ویکسی نیشن تربیتی پروگرام کا بھی معائنہ کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 26 لاکھ پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں