انڈس موٹر کو بہترین کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈسے نوازا گیا

انڈس موٹر کو بہترین کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈسے نوازا گیا

کراچی (سٹی ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی کو مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 40ویں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈز میں آٹوموبیل سیکٹر کے لیے بہترین کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔۔

ادارے کی جانب سے یہ ایوارڈ چیف فنانشل آفیسر محمد عبیداللہ نے وصول کیا۔یہ نمایاں اعزاز آئی ایم سی کے مضبوط کارپوریٹ گورننس، عملی بہترین کارکردگی اور پائیدار کاروباری کارکردگی کے عزم کی توثیق کرتا ہے ۔ یہ اعزاز کمپنی کی مستقل مالی استحکام، مؤثر انتظامی طریقہ کار اور تمام آپریشنز میں اعلیٰ معیارات کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے ، جو پاکستان کی آٹوموبیل صنعت میں آئی ایم سی کی قائدانہ حیثیت کی توثیق ہے ۔ انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہمارے اس پختہ یقین کا ثبوت ہے کہ ہم ذمہ دار کارپوریٹ گورننس، مسلسل بہتری اور طویل مدتی پائیدار ترقی پر کاربند ہیں۔ اس سال کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ ٹویوٹا پاکستان میں اپنی 35 سالہ خدمات کا سنگِ میل منا رہا ہے ، یہ ایک ایسا مرحلہ جو ہمارے اس عزم کو مضبوط بناتا ہے کہ ہم اپنے صارفین کی بہتر خدمت کریں اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں