اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی والدہ انتقال کرگئیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کی والدہ جمعرات کوانتقال کرگئیں۔۔۔
مرحومہ کی نماز جنازہ سیف الدین ایڈوکیٹ کی امامت میں بعد نمازِ عشاء الحرمین مسجد پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں ادا کی گئی،مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی۔نماز جنازہ میں امیر کراچی منعم ظفر ، نائب امراء کمسلم پرویز، راجہ عارف سلطان، انجینئر سلیم اظہر،نوید علی،معاون خصوصی برائے امیر عبد الوہاب، برجیس احمد، سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی،، ڈپٹی سیکریٹریز راشد قریشی،یونس بارائی،عبد الرزاق ، عبد الرحمن فدا،ابن الحسن ہاشمی،انجینئر صابر ،وقاص اعظمی،منیر یعقوب، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، امر اء اضلاع فضل احد، ڈاکٹر نور الحق، نعیم اختر،سفیان دلاور، ٹاؤن چیئر مینزڈاکٹر فواد، نصرت اللہ سمیت اہل محلہ عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔