ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ
کراچی (سٹی ڈیسک)ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت[ایم او یو] پر دستخط کیے گئے۔۔
جس کے تحت انڈر گریجویٹ ٹیکنیکل اور میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ یہ تعلیمی اشتراک سندھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ،ایس آئی ایم ایس، ایس آئی یو ٹی کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھایا جائے گاجو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا منظور شدہ ڈگری ایوارڈنگ ادارہ ہے ۔اس یادداشت پر باضابطہ دستخط ایس آئی یو ٹی کے بانی و پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سی ای او فیصل ایدھی نے کیے جو تعلیم کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے ۔