تھر فاؤنڈیشن کے تعاون سے 18طلبہ تکنیکی تعلیم کیلئے چین روانہ

تھر فاؤنڈیشن کے تعاون سے 18طلبہ تکنیکی تعلیم کیلئے چین روانہ

کراچی (نمائندہ دنیا)تھر فاؤنڈیشن کی معاونت سے گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ (جی پی آئی) مٹھی کے 18 طلبہ کو چین میں ڈوئل ڈپلوما پروگرام کے ذریعے عالمی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے ۔۔

جی پی آئی مٹھی میں مائننگ، الیکٹریکل، مکینیکل اور سول انجینئرنگ کے شعبوں میں تین سالہ ڈپلوما آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (DAE) کرایا جاتا ہے ۔ ان پروگرامز میں اس وقت 300 سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن میں پہلی بار 13 طالبات بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے کے تحت منتخب طلبہ اپنے تین سالہ ڈپلوما کے آخری سال کی تکمیل کے لیے چینی صوبہ ہینان کی پِنگ ڈنگ شان یونیورسٹی روانہ ہو چکے ہیں۔ طلبہ کی اس کامیابی کے اعتراف میں تھر فاؤنڈیشن نے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں اسٹیوٹا، ٹینگ انٹرنیشنل، جی پی آئی مٹھی کے نمائندوں اور طلبہ کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ مقررین نے طلبہ کی محنت کو سراہا اور ان کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں