شہید بینظیر کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی،پیپلز پارٹی
27 دسمبر کوگڑھی خدابخش بھٹو میں جلسہ ، بلاول بھٹو اور دیگر رہنما خطاب کرینگےسہیل انور سیال کی قیادت میں لاڑکانہ سے بڑا قافلہ گڑھی خدابخش بھٹو پہنچے گا،اجلاس
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی یونین کمیٹی 2 دڑی ٹاؤن کے عہدیداران کا اجلاس چیئرمین دڑی ٹاؤن شاہ رخ انور سیال کی صدارت میں ہوا، جس میں غلام رسول لغاری، محمد نواز تنیو، سلیم سومرو، محمد یوسف ڈیتھو، فدا حسین تنیو، علی رضا سومرو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ انور سیال نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 27 دسمبر کو اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور گڑھی خدابخش بھٹو میں جلسہ عام منعقد ہوگا، جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 27 دسمبر کو سندھ کے سابق صوبائی وزیر داخلہ اور ایم پی اے سردار سہیل انور سیال اور پی پی پی تعلقہ باقرانی کے صدر سردار طارق انور سیال کی قیادت میں لاڑکانہ سے بڑا قافلہ گڑھی خدابخش بھٹو پہنچے گا، جہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کے مزارات پر حاضری دے کر جلسے میں شرکت کی جائے گی۔