اورنگی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

اورنگی میں بجلی چوروں  کے خلاف کارروائی

کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 اورنگی ٹاؤن کے علاقے میٹروول میں آپریشن کے دوران 200کلوگرام وزن کے غیرقانونی کنکشنز (کنڈوں) کو اپنی تنصیبات سے ہٹادیا۔ غیرقانونی کنکشنز سے ماہانہ تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار یونٹس کا نقصان ہورہا تھا۔اس علاقے میں یہ پہلی کنڈا ہٹاؤ مہم نہیں، رواں مالی سال کے دوران کے الیکٹرک کی فیلڈ ٹیموں نے اورنگی میں 209 کنڈے ہٹانے کی مہم سر انجام دیں جن میں 64 پی ایم ٹیز سے تقریباً 6 ہزار کلوگرام کنڈے ہٹائے جو ماہانہ تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کے نقصان کے ذمے دار تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں