آٹو بھان روڈ پر شراب خانے کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا احتجاج
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد کی معروف شاہراہ آٹو بھان روڈ پر غیرقانونی طورپر شراب خانہ قائم کئے جانے کیخلاف مختلف سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتیں سراپا احتجاج بن گئیں۔
علاقے کے رہائشی اوصاف احمد اور محمد طاہر نے کہا کہ غیرقانونی شراب خانے سے علاقے میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ ، وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، پولیس حکام ،کمشنر و ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شراب خانہ فوری طورپر بند کرایا جائے ۔