کئی ماہ بعد ریڈ لائن منصوبے کی لاٹ 2پر کام شروع

کئی ماہ بعد ریڈ لائن منصوبے کی لاٹ 2پر کام شروع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں کئی ماہ بعد ریڈ لائن منصوبے کی لاٹ 2 پر کام شروع ہو گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاٹ 2 میں محکمہ موسمیات سے نمائش چورنگی تک سڑک شامل ہے۔

 نیپا تا حسن اسکوائر کے 4 حصوں کے علاوہ پوری لاٹ 2 کا کام جاری ہے ۔ریڈ لائن بس انتظامیہ کے مطابق جیل چورنگی تا پیپلز چورنگی سڑک پر تیزی سے کام جاری ہے ، پیپلز چورنگی تا کشمیر روڈ پر بھی سڑک بچھائی گئی ہے ، لاٹ 1 پر موجود گلوب کو بھی جلدی منتقل کر دیا جائے گا۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ لاٹ 1 پر بھی کام کی رفتار میں تیزی آئی ہے ، ٹھیکے داروں کے ساتھ بھی معاملات حل ہونے کو ہیں۔انتظامیہ کے مطابق جوڈیشل سوسائٹی اور ہائیڈرنٹس کے پاس سڑک کا کام مکمل کر لیا ہے ، دیگر اداروں کے ساتھ بھی رابطوں کو تیز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں