ریلوے کی بوگی سے ایک نومولود بچی کی لاش ملی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی بوگی سے ایک نومولود بچی کی لاش ملی جسے چھیپاء فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچایا پولیس کا کہنا ہے۔
کہ نومولود کی لاش ریلوے اسٹیشن کے قریب کھڑی مال گاڑی کی بوگی میں سے ملی ہے جس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن رئیس امروہوی گوٹھ میں گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہوگئی،واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا،ریسکیو حکام کے مطابق زخمی لڑکی کی شناخت سترہ سالہ بسمہ دختر قربان کے نام سے ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔