ایس ایچ او کی گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق

ایس ایچ او کی گاڑی کی  ٹکر سے شہری جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) کلفٹن 3 تلوار پل کے اوپر ٹریفک حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی شناخت 23 سالہ محمد عمر ولد وزیر احمد کے نام سے ہوئی،ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید برآں نوری آباد کے قریب ایس ایچ او کی گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی جامشورو نے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیا اور ایس ایچ او نوری آباد کو معطل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔ پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او نے بتایا کہ 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہوا۔ علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن ناردرن بائی پاس یوسف گوٹھ کے قریب دو ٹریلرز میں تصادم ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں