اورنگی میں مکان کے اندر قائم گٹکا فیکٹری پرچھاپہ

اورنگی میں مکان کے اندر  قائم گٹکا فیکٹری پرچھاپہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ اورنگی پولیس کا اندرون مکان قائم گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ، ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

ملزمان سیکٹر 12L اورنگی ٹاؤن مچھلی مارکیٹ کے قریب اندرون خالی پلاٹ گٹکاماوا تیار کر رہے تھے ۔پولیس نے ملزم محمد حسین ولد حبیب اللہ کو گرفتار کیا، ساتھی ملزمان فرار۔پلاٹ سے 55 پڑیاں گٹکاماوا، 105 کلو چھالیہ، مختلف اقسام کے تمباکو، ٹپ، چونا، پیکنگ ریپرز، اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں