لیاری ایکسپریس وے کے قریب مقابلہ،ڈاکو ہلاک

لیاری ایکسپریس وے کے قریب مقابلہ،ڈاکو ہلاک

ملزم عامر سے اسلحہ، طلائی زیورات اور پچیس لاکھ کی نقدی رقم برآمد مومن آباد،ملیر اور مہران ہائی وے کے قریب مقابلوں میں 3گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلشن اقبال لیاری ایکسپریس وے کے قریب مبینہ مقابلہ فائرنگ تبادلے میں ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا جو دوران اسپتال منتقلی راستے میں ہی ہلاک ہوگیا ملزم کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی،پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ، طلائی زیورات اور پچیس لاکھ کی نقدی رقم برآمد ہوئی ملزم ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا تاہم ہلاک ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے حکام نے بتایا کہ فائرنگ تبادلے میں پولیس موبائل پر بھی گولیاں لگیں۔علاوہ ازیں تھانہ مومن آباد کے علاقے رحیم شاہ کالونی میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگئے ۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت کبیر ولد اللہ بخش کے نام سے ہوئی۔زخمی ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔دوسری جانب ملیر سعود آباد میں پولیس کی کارروائی ملزم گرفتار،غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ملزم کی شناخت محمد جہانزیب خان کے نام سے ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج،تفتیش جاری ہے ۔مزید برآں مہران ہائی وے کے قریب بن قاسم پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اصغر علی ولد اسلم کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں