سکھر:جعلی سیکورٹی وین سے منشیات اسمگلنگ ناکام، 3 ملزم گرفتار

سکھر:جعلی سیکورٹی وین سے منشیات اسمگلنگ ناکام، 3 ملزم گرفتار

خفیہ اطلاع پرپولیس کی بس ٹرمینل کے قریب کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمدحمید خان ، اللہ نذر اور عطا الرحمان اچکزئی کا بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ سے تعلق

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران جعلی سکیورٹی وین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات گٹکا و تمباکو برآمدکرکے بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلئے ہیں، ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آباد ذوالفقار چاچڑ نے مخفی اطلاع پر بس ٹرمینل کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات گٹکا و تمباکو سے بھری جعلی سکیورٹی وین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی جعلی سکیورٹی وین کی تلاشی کے دورن بھاری مقدار میں چھالیہ گٹکا کے پیکٹس اور بڑی مقدار میں تمباکو برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں حمید خان اچکزئی، اللہ نذر اچکزئی اور عطا رحمان اچکزئی شامل ہیں، تینوں ملزمان کا تعلق ضلع قلعہ عبداللہ چمن سے ہے ۔ ملزمان نے وین کو سکیورٹی کا جعلی نام دے رکھا تھا، جو جعلی نمبر پلیٹ لگا کر اور یونیفارم پہن کر منشیات کوئٹہ سے حیدرآباد سپلائی کرنے جارہے تھے ، جس کو سکھر پولیس نے ناکام بنادیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں