حیدرآباد:پولیس کارروائیوں میں8 ملزم گرفتار، منشیات برآمد

حیدرآباد:پولیس کارروائیوں میں8 ملزم گرفتار، منشیات برآمد

خاتون منشیات سپلائر اسما بھی شامل، راہوکی، سخی پیر ودیگر علاقوں میں کارروائیاں

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزم گرفتار، چرس،شراب، ممنوعہ شیشہ حقے برآمد کرلئے ۔ راہوکی پولیس نے ملزموں رحیم میانو اور ایاز احمد شیخ کو گرفتار، 10 لٹر کچی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری کارروائی میں خاتون منشیات سپلائر اسما عباس اور سید علی عباس کو گرفتار کرکے ملزموں کے قبضے سے 2 کلو 293 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سخی پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش قادر شیخ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 لٹر کچی شراب برآمد ہونے پر مقدمات درج کرلیے ۔ سی آئی اے اور نسیم نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزموں محمد علی لاکھو اور توقیر جعفری کو گرفتار کرکے قبضے سے 16عدد حقے شیشہ اور دیگر سامان برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔ پبن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالغنی کو گرفتار کرکے قبضے 1 کلو 80 گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزم پولیس کو سی پی پبن کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں