حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ،ملزم کو جمشید ٹاون کراچی سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملزم سے مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں ،ملزم برآمد کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔