جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ناظم آباد میں واقع قادری ہاؤس پر چھاپے اور گرفتاریوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں ایس آئی یو نے گرفتار 9 ملزمان کو منتظم عدالت میں پیش کردیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان بھی طلب کرلیا۔ وکیلِ صفائی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور مزید جسمانی ریمانڈ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔