اسٹیل ملز سے کروڑوں کی مشینری اور دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار
ملز کے ملازمین بھی ملوث نکلے ،36ہزار کلو لوہا اور 36ٹن مشینری کا سامان برآمد،22وہیلر ٹرک بھی ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم پولیس کی اسٹیل مل سے لوہے چوری کے خلاف تاریخ میں بڑی کاروائی بن قاسم پولیس کی بڑی کارروائی اسٹیل ملز سے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور قیمتی دھاتیں چوری کرنے والے منظم گروہ گرفتار،22 وہیلر ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا۔خفیہ اطلاع پر بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ملز چوری میں ملوث گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں اسٹیل ملز کے ملازمین بھی ملوث نکلے جو اندرونی سہولت کاری کے ذریعے قیمتی مشینری کی دھاتیں باہر منتقل کر رہے تھے ،گرفتار ملزم ندیم حسین اس گروہ کا مرکزی کردار ہے ، جو چوری شدہ سامان کی سہولت کاری اور ڈیلنگ کر رہا تھا گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا لوہا اور مشینری کا سامان اسٹیل مل کے پلانٹ کا ہے گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم حسین، نصار، عبدالوحید، لیاقت خان، زاہد خان اور خالد شام کے نام سے ہوئی ہے ۔کارروائی کے دوران پولیس نے چوری شدہ مشینری اور پلانٹ کا لوہا 36,000 کلو سے زائد 36 ٹن مشینری کا سامان برآمد کرلیا جس کے مالیت کروڑوں روپے ہے ۔ملزمان چوری شدہ سامان 22 ویلر ٹرک کے ذریعے منتقل کر رہے تھے ، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔گرفتار ملزمان چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔